صوبائی وزیر صحت بلوچستان کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

83
Bakht Muhammad Kakar
Bakht Muhammad Kakar

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے مستونگ میں انسدادپولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ صرف پولیو ورکرز پر نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔ دہشتگرد ہمارے بچوں کے محفوظ کل سے کھیل رہے ہیں، مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بخت محمد کاکڑ نے بدھ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے میں بہادر لیویز اہلکار شہید ہوئے جو معصوم بچوں کے روشن مستقبل کی حفاظت کر رہے تھے۔ یہ حملہ صرف پولیو ورکرز پر نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔ دہشتگرد ہمارے بچوں کے محفوظ کل سے کھیل رہے ہیں، مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ خونِ شہدا رائیگاں نہیں جائے گا،بلوچستان کو پرامن بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔