وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات

82

واشنگٹن۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو واشنگٹن ڈی سی میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے سفر میں سعودی عرب کی طویل مدتی اور بھرپور حمایت، بالخصوص آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔