لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور سینٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے 6ویں چیئرمین واپڈا امیچور گالف ٹورنامنٹ میں کامیاب کھلاڑیوں کی آمد، پیٹرن پاکستان پولیس گالف ٹیم نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا سے ملاقات کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید نے پہلی جبکہ کانسٹیبل غلام قادر نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا نے شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی دونوں گالفرز کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دیے گئے۔
ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ پنجاب پولیس کے یہ فاتح ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید نکھار اور محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586902