ایبٹ آباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):ہری پور کے تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قمار بازی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 جوڑی تاش اور داؤ پر لگی ہوئی رقم 19 ہزار 470 روپے برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ سعید آباد منکراء روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 ملزمان محمد صابر ولد خان دولہ خان سکنہ درویش، محمد آصف ولد محمد اسلم سکنہ محلہ رشید آباد منکراء روڈ، شہباز ولد محمد اسلم سکنہ محلہ موتیاں، محمد نسیم ولد بہادر جمیل سکنہ کوہستان حال محلہ یونس آباد سکندر پور، عدیل ولد الطاف سکنہ محلہ درویش سبزی منڈی اور سیف اللہ ولد حاجی فیاض سکنہ محلہ کھوہ تلوکر کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم 19 ہزار 470 روپے اور 2 جوڑی تاش برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 6GO کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586969