33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںسید موسی رضا کا راوی تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

سید موسی رضا کا راوی تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے راوی تحصیل کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی لاہور نے چمن کالونی، کشمیر پارک اور 25 نمبر اسٹاپ کا معائنہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دورے کے دوران مویشیوں کی موجودگی پر ڈی سی لاہور نے اے سی راوی کو فوری انخلا کی ہدایت کی اور واسا کو سیوریج سسٹم کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں مکمل شفافیت اور اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت فراہم کی جا سکے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور ترقیاتی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تمام منصوبے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو طویل المدتی فائدہ حاصل ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں