33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتجارتی خبریںٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ...

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 26 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 712 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 564 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 92 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے 69 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 33فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ فروری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 93 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں