29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی کاجعلی جوس تیار کرنیوالے پلانٹ پر چھاپہ

فوڈ اتھارٹی کاجعلی جوس تیار کرنیوالے پلانٹ پر چھاپہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رضا آباد میں جعلی جوس تیار کرنیوالے پلانٹ پر چھاپہ مارا جہاں وسیع پیمانے پر اہم برانڈز کے جعلی، ناقص، غیر معیاری، مضر صحت جوس تیار کئے جارہے تھے جنہیں شہر میں سپلائی کیا جا نا تھا۔فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوس یونٹ سے جعلی مضر صحت جوس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ بدبودار ماحول اور گندے پروسیسنگ ایریا میں جوس تیار کیا جارہا تھانیزموقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل، برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی مٹھاس، سویٹنر کی مدد سے جوس تیار کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لیبل پر ایڈریس غلط، پروڈکٹ رجسٹریشن کے دستاویزات عدم موجود پائے گئے جبکہ یونٹ میں حشرات کی بھرمار، بدبودار ماحول، انتہائی لازم ریکارڈ موجود نہ تھا۔علاوہ ازیں پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، نان فوڈ گریڈ اشیابھی موجود تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ کیمیکل اور رنگوں کی ملاوٹ سے تیار جوس کو دلکش پیکنگ لگا کر فیصل آباد میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملاوٹی جوس کا استعمال بچوں اور بڑوں میں معدہ اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکے حکم پر جعلسازی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر رہے ہیں،شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں اوراشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587069

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں