29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے نومنتخب چئیرمین یونین کونسل کو مبارکباد

صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے نومنتخب چئیرمین یونین کونسل کو مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے شے چنگیز برکت بلوچ کو یونین کونسل ناگ زعمران تربت اور خیال ہوتمان بلوچ کو یونین کونسل بالگتر تربت کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا ثمر قرار دیا،

جمعرات کو اپنے بیان میں ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلا مقابلہ امیدواروں کی کامیابی عوام کا پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بڑھتی ہوئی اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کامیاب امیدوار نچلی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کی حل میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں