29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کے ڈیپازٹس، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں مارچ کے...

بینکوں کے ڈیپازٹس، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 31626 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل مارچ کے 28322 ارب روپے کے مقابلے میں 11.7 فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر 3.8فیصد نمو ریکارڈکی گئی ، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 30458 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 32384 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل مارچ کے 26270 ارب روپے کے مقابلے میں 23.3 فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 3.8 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 31213 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے اختتام پر بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 13470 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مارچ کے 11964ارب روپے کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر 3.6 فیصد کمی ہوئی، فروری میں بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 13973 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق ڈیپازٹس کے تناسب سے قرضوں کی شرح مارچ میں 42.6 فیصد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال مارچ میں 42.2 فیصد تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587080

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں