- Advertisement -
کوئٹہ۔ 24 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سےنیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکریٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے ان کے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کلی اسماعیل، ہدہ، کلی برات، جناح ٹاؤن میں صفائی کی بہتری کے لیے محکمہ بلدیات کے اقدامات سمیت دیگر مسائل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما وسیم بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587129
- Advertisement -