24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ایٹمی ملک ،بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا،صوبائی وزیر...

پاکستان ایٹمی ملک ،بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا،صوبائی وزیر صحت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس کے پاس بہادر اور جانثار افواج موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریں اور بھارت کو سخت پیغام دیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ملک کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔بخت محمد کاکڑ نے بھارت کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیشہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اسے ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف بڑی بڑی باتیں کرتا ہے

- Advertisement -

اور اس کے پاس عملی طور پر کچھ کرنے کی سکت نہیں ہے۔انہوں نے قومی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان دھمکیوں کا بھرپور اور واضح جواب دینے کے لیے ایک مضبوط پالیسی اختیار کرے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے محب وطن عوام ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں