24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںکسی بھی قبضہ مافیا کو ایک انچ بھی نہیں دیں گے،شیئرنگ ماڈل...

کسی بھی قبضہ مافیا کو ایک انچ بھی نہیں دیں گے،شیئرنگ ماڈل اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی قبضہ مافیا کو ایک انچ بھی نہیں دیں گے،شیئرنگ ماڈل اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں واقع ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اعلیٰ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو بر یفنگ دی گئی ۔ بر یفنگ کے دوران پاکستان ریلویز کی اراضی کا جائزہ، قبضہ شدہ اراضی اور بازیابی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وفاقی وزیر نے پشاور ریلوے سٹیشن پر صفائی اور محفوظ خوراک کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیر نے صفائی اور صاف خوراک کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے اراضی کے لیزنگ کے روایتی طریقوں کو تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو صاف پانی اور صحت مند کھانا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماڈل کو اپنایا ہے۔ حنیف عباسی نے ٹرینوں کی بر وقت آمدورفت کو اولین ترجیح قرار دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں گے،پاکستان ریلوے کو جدید بنانا ہے اور مسافروں کے لیے پہلی ترجیحی سفری ذریعہ بنانے کے عزم رکھتے ہیں۔وزیر نے ریلوے کے عمومی افعال اور ٹرینوں کی کارکردگی پر بھی بریفنگ لی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں