کشمیر کی جیلوں کی حالت ابو غریب اور گونتاناموبے جیسی ہے، سید علی گیلانی

110

سرینگر ۔ 13 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے رمضان المبارک اور شدید گرم موسم میں سینکڑوں آزادی پسند قائدین اورکارکنوں کو جموں کی جیلوں میں نظربند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ہے ۔ انہوںنے عید سے قبل تمام سیاسی نظربندوںکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔