35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںزمبابوے کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا...

زمبابوے کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام 1-1 کی برابر پر کریں گے ، مہدی حسن مرزا

- Advertisement -

چٹوگرام۔25اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولنگ آل رائونڈر مہدی حسن مرزا نے کہا ہے کہ مہمان زمبابوے کی ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا اختتام برابری پر کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے اور بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں 27 سالہ آل رائونڈر نے کہا کہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ مہدی حسن مرزا نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،انہوں نے پہلےٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔مہدی حسن نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے ۔ مہدی حسن نے کہا کہ وہ سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں مہدی حسن نے کہا کہ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں شروع ہوگا۔

زمبابوے کی ٹیم کو میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 20 سے 24اپریل تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں