واشنگٹن۔ 13 جون (اے پی پی) شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ٹریہ یلوس، دل کی شریانوں میں پلاک کی افزائش روک کر دل کے دورے سے بچاتی ہے۔ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریہ یلوز ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرنے میں مدد دیتا ہے ۔امریکی طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں موجود قدرتی مٹھاس دل کی شریانوں میں جمانے والے مواد کو عمل کرنے سے روک کر دل کے دورے سے بچاتی ہے۔سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے ’پلاک‘ کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاو کو روک کر امراضِ قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ’ٹریہیلوز‘ سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=58783