کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ سفری سہولیات کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اسی سلسلے میں، محکمہ ٹرانسپورٹ مسافروں کے تحفظ اور انکے لیے باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے عنوان پر ایک اہم سیمینار منعقد کرنے جا رہا ہے۔ سیمینار کا انعقاد 28 اپریل 2025 کو سکندر جمالی آڈیٹوریم سول سکیریٹریٹ کوئٹہ میں کیا جائیگا
جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ، دیگر عوامی نمائندے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاران، ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ماہرین، ٹرانسپورٹرز اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گے۔ سیمینار کا مقصد بلوچستان میں محفوظ، معیاری اور باوقار سفر کے فروغ کے لیے اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔ سیمینارمیں مختلف مقررین سفری قوانین، مسافروں کے تحفظ اور عوامی آگاہی پر اظہار خیال کریں گے، جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جائے گی۔