سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین میں بلغاریہ کے مستقل مندوب رومن الیگزینڈروف سے ملاقات

107
سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین میں بلغاریہ کے مستقل مندوب رومن الیگزینڈروف سے ملاقات

برسلز۔25اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں بلغاریہ کے مستقل مندوب رومن الیگزینڈروف سے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور یورپی یونین تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

قبل ازیں سفیر رحیم حیات قریشی نے کروشیا کی یورپی یونین میں مستقل مندوب ایرینا آندراثی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر مفید تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔