37.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںسیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیاں،15 خوارج جہنم واصل،...

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیاں،15 خوارج جہنم واصل، دو بہادر جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی۔26اپریل (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں15 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہماری فوج نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور اس کے نتیجے میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔

ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے دو بہادر بیٹوں لانس نائیک عثمان مہمند (عمر: 28 سال) ساکن ضلع چارسدہ اور سپاہی عمران خان (عمر: 26 سال) ، ساکن ضلع کرم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ہماری فورس نے کامیابی کے ساتھ تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیے جارہے ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588354

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں