37.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت، پاکستان کی نمائندگی کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی،

چوہدری سالک حسین نے عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک حسین کو پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نامزد کیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں