39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارکوں میں بچوں کا بڑھتا رجحان خوش آئند ہے،کمشنر ملتان ڈویژن

پارکوں میں بچوں کا بڑھتا رجحان خوش آئند ہے،کمشنر ملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 28 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ پارکوں میں بچوں کا بڑھتا رجحان خوش آئند ہے، پارکوں میں بہترین سہولیات فراہم کر کے مزید رغبت پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے علی الصبح امیر آباد پارک اور گیلانی پارک کے دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کی اور بچوں سے گھل مل گئے۔انہوں نے گیلانی پارک میں جھولوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو پارکوں کی صحت مند تفریح سے دور ہو رہی ہے۔

شہر کے 69 پارکوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں بچوں اور فیملیز کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، امیر آباد پارک میں واکنگ ٹریک کے اطراف، گزیبو میں روشنی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، کوڑا کرکٹ ہرگز برداشت نہیں ہو گا۔شہریوں کو معیاری اور محفوظ تفریحی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

کمشنر نے پارکوں میں خواتین، بزرگوں اور خصوصی افراد کے لئے خصوصی سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔اس موقع پر پی ایچ اے حکام نے پارکوں کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں