39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے گھات...

ہری پور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھے 3 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 پستول، ایمونیشن برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت حدود تھانہ میں موجود تھے کہ اس دوران ڈکیت گروہ کی لنک روڈ جاگل موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان رحمت اللہ ، حسن اور عزیز اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان سے 2 پستول، ایمونیشن اور 1 آہنی مکہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں