بجلی چوری میں ملوث10589ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،سی سی پی او

93
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہورپولیس بجلی چوروں کے خلاف متحرک ہے،رواں سال بجلی چوری میں ملوث10589ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیا نہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 8732مقدمات کااندراج یقینی بنایا گیاہے۔اقبال ٹاون ڈویژن میں بجلی چوری کے1363ملزمان،صدرمیں 2066، کینٹ میں 3434، ماڈل ٹاون میں 2046، سٹی میں 1197اور سول لائنز میں 483ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ ملکی وسائل کو نقصان پہچانے والے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، پولیس ٹیمیں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے محاسبہ کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کررہی ہیں۔