اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دی ہے کہ وہ قومی اقتصادی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں‘ اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن یہ اقتصادی ایجنڈا پاکستان کی بقاءاور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے‘ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے جے آئی ٹی کی کارروائی کے حوالے سے …
سیاسی جماعتیں قومی اقتصادی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں‘ اقتصادی ایجنڈا پاکستان کی بقاءاور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے‘ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دی ہے کہ وہ قومی اقتصادی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں‘ اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن یہ اقتصادی ایجنڈا پاکستان کی بقاءاور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے‘ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے جے آئی ٹی کی کارروائی کے حوالے سے کسی ادارے کے کام میں رکاوٹ ڈالی نہ آئندہ ڈالوں گا‘ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سینٹ سے موصول ہونے والی 75 کے قریب سفارشات کو کلی یا جزوی طور پر منظور کیا گیا ہے۔








