28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کی منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 3...

پولیس کی منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 28 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ ساہیوال پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تھانہ ساہیوال پولیس نے نعمت سے شراب 30 لٹر اور آلاتِ کشید برآمد کر لیے۔ اسی طرح ملزم کامران سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دران ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

- Advertisement -

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ا یس ایچ او تھانہ بھلوال صدر پولیس نے دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم مدثر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے پسٹل 30 بوربرآمد کرکے گرفتارملزم کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتارملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں