پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی سری لنکن صدر میتھری پالاسی ‘وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے ‘وزیر مملکت برائے دفاع دنیدرا روان وجے وردنے سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سری لنکا کے دورہ کے دوران سری لنکا کے صدر میتھری پالاسی ‘وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے ‘وزیر مملکت برائے دفاع دنیدرا روان وجے وردنے سے الگ الگ ملاقاتیں کی‘جن میںباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں سری …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سری لنکا کے دورہ کے دوران سری لنکا کے صدر میتھری پالاسی ‘وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے ‘وزیر مملکت برائے دفاع دنیدرا روان وجے وردنے سے الگ الگ ملاقاتیں کی‘جن میںباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں،اپنی آج کی مصروفیات میںانہوں نے ڈیموکریٹک سوشلسٹ ری پبلک آف سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا،وزیرِاعظم رانیل وکرم سنگھے، وزیر مملکت برائے دفاع دنیدرا روان وجے وردنے اور سیکرٹری برائے وزارت دفاع سے الگ الگ ملاقات کی۔سری لنکن صدر اور وزیرِاعظم سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے حکومت پاکستان کی پالیسی کے عین مطابق اوربین الاقوامی برادری کے اشتراک سے بحر ہند میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔نیول چیف نے یہ بات بھی واضح کی کہ پاکستان سری لنکن افواج سے تربیت، تکنیکی افرادی قوت اور تکنیکی مہارت کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔

Leave a Reply