28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی چھالیہ سپلائر گرفتار، 26 بورے چھالیہ اورانڈین...

کراچی پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی چھالیہ سپلائر گرفتار، 26 بورے چھالیہ اورانڈین گٹکا برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 28 اپریل (اے پی پی):کراچی میں موچکو پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بائی پاس روڈ موچکو پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی چھالیہ سپلائر کو گرفتار کرکے اس کے موٹرسائیکل (چنگچی)رکشہ سے 26عدد بورے چھالیہ،5عدد شاپر ماوا،گٹکا اور 5عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمدکرکے رکشہ بھی تحویل میں لے لیاہے۔پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم محمد اکبر ولد محمد اصغر حب چوکی بلوچستان سے چنگچی رکشہ پرانڈین گٹکا، چھالیہ اور ماوالوڈکرکے کراچی لیکرجارہا تھاکہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں