وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد اظہار تشکر

اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا سفر مسلسل کامیابی کے ساتھ اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور انشاءاللہ ہمارا آئندہ ہدف ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنا ہے جس کے لئے اس بجٹ میں ٹھوس تجاویز رکھی گئیں‘ بجٹ میں معاونت کرنے والے تمام اداروں اور محکمہ جات کے شکرگزار ہیں‘ قومی …

اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا سفر مسلسل کامیابی کے ساتھ اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور انشاءاللہ ہمارا آئندہ ہدف ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنا ہے جس کے لئے اس بجٹ میں ٹھوس تجاویز رکھی گئیں‘ بجٹ میں معاونت کرنے والے تمام اداروں اور محکمہ جات کے شکرگزار ہیں‘ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینٹ سیکرٹریٹ کے علاوہ جن اداروں کے ملازمین نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کوریج کی ہے ان کے لئے موجودہ بجٹ اضافہ شامل کرتے ہوئے 4 بنیادی تنخواہیں دینے کا اعلان کرتا ہوں‘ سپیکر اور چیئرمین سینٹ اس کے لئے مستند فہرستیں مرتب کرکے بھجوائیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے سفر کا تسلسل ہے جو چار سال پہلے شروع کیا وہ کامیابی سے جاری ہے اور یہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی فہم و فراست کا عکاس ہے‘ ہم پاکستان کو اللہ کے فضل سے معاشی استحکام دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply