- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد میں اسلام آباد روٹ کے اڈے پر ٹرانسپورٹرز اور عوام میں کرایہ بڑھانے پر کشیدگی کے بعدٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی مداخلت پر معاملہ حل کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے روٹ کے ڈرائیورز کو سابقہ کرایہ لینے پر راضی کر لیا جس کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد روٹ کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی جانب سے کرایہ بڑھانے پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ،جس پر اڈہ والوں کی طرف سے اسلام آباد روٹ کی تمام گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ۔انسپکٹر ٹریفک پولیس وسیم خان اور انچارج لاری اڈہ کی جانب سے کشیدگی کو ختم کر کے پرانے کرایہ پر ہی گاڑیوں کو چلا دیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589013
- Advertisement -