25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومزرعی خبریںیونین کونسل کرکنہ میں فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد

یونین کونسل کرکنہ میں فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیو اسٹاک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک موسیٰ خیل، ڈاکٹر غلام محمود جعفر کی زیر نگرانی تحصیل درگ کی یونین کونسل کرکنہ میں فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں مالداروں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسینیشن بھی کی گئی۔

اس موقع پر جانوروں کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔یہ اقدام سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک فاروق ترین کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد جانوروں کی صحت کو بہتر بنانا اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589050

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں