25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں اپنی پوزیشن...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور

- Advertisement -

بھاولپور۔ 28 اپریل (اے پی پی):اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 2024 میں401-450کی رینج سے بڑھ کر301-350پر پہنچ گئی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تدریس و تحقیق اور بین الاقوامی شمولیت میں یونیورسٹی کی مقبولیت کا بین ثبوت ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نمایاں پوزیشن جامعہ اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کومبارکباد دی ہے جن کے اسٹریٹجک اقدامات اور معیار پر مبنی نقطہ نظر نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ کامیابی فیکلٹی، محققین عملے اور طلباؤطالبات کی اجتماعی توانائی اور جذبے کا نتیجہ ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ کو عالمی تعلیمی اداروں میں سب سے قابل اعتماد تقابلی ٹولز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ پانچ ستونوں پر 18 کارکردگی کے اشاریوں کا ایک طریقہ کار ہے۔

تدریس، تحقیقی ماحول، تحقیقی معیار، بین الاقوامی آؤٹ لک، صنعت کی آمدن ایشیائی اداروں کی منفرد ترجیحات کی عکاس ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی درجہ بندی میں ترقی اس کے علمی امتیاز، تحقیقی اثرات اور عالمی تعاون کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمارے سرشار محققین، معزز فیکلٹی، انتظامیہ، اور ٹیم کی انتھک کوششوں سے اس شاندار کامیابی کو ممکن بنایا۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی جنوبی ایشیا میں ایک سرکردہ تحقیق پر مبنی یونیورسٹی،جدت اور اعلیٰ تعلیم کے ایک متحرک مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی ساکھ کو تقویت دیتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں