سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صنعتی زونز کا قیام، پاور پلانٹس اور سڑکوں کا نیٹ ورک ملکی ترقی کی شرح میں اضافے میں مدد دے گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا 6 فیصد ہدف حاصل کر لے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صنعتی زونز کا قیام، پاور پلانٹس اور سڑکوں کا نیٹ ورک ملکی ترقی کی شرح میں اضافے میں مدد دے گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا 6 فیصد ہدف حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صنعتی زونز کے قیام سمیت متعدد پاور پلانٹس کا لگنا اور سڑکوں کے نیٹ ورک سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ جی ڈی پی کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ملک کے مختلف حصوں میں شروع کردہ توانائی کے مختلف منصوبوں سمیت گیس پلانٹس، سڑکوں کے نیٹ ورکس اور دیگر ترقیاتی کاموں سے ملکی معیشت میں بھی اضافہ ہو گا۔

Leave a Reply