اسلام مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ، ملک میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں،سینیٹر مشاہداللہ خان

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت ملک میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے لیکن کچھ عناصر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت ملک میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے لیکن کچھ عناصر پاکستان کے معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آنے میں رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند پاکستانی سیاستدان بھی ان پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کر رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ہم اپنے قائد وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم پر عزم ہیں کہ پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے۔

Leave a Reply