اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اگلے مرحلے میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)ایک لاکھ سے زائد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کریگا۔یہ بات نیو ٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقاراحمد چیمہ نے بدھ کو یہاں ایک اہم ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ سے اعلی حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اگلے مرحلے میں نیوٹیک ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اگلے مرحلے میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)ایک لاکھ سے زائد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کریگا۔یہ بات نیو ٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقاراحمد چیمہ نے بدھ کو یہاں ایک اہم ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ سے اعلی حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سکل ٹریننگ سسٹم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرینگے تاکہ ہمارے ہنر مند نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں باآسانی روزگار مل سکے۔ سیشن کے دوران وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ فیز۔تھری کے تحت جاری تربیت کی موجودہ صورتحال اور اس میںمزید اصلاحات لانے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ذوالفقار چیمہ نے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت فیز تھری(بیچ۔02)کے امتحانات 4جولائی سے شروع ہونگے اور یہ امتحانات 90فیصد عملی مشقوں پر مشتمل ہونگے۔اس کے علاوہ15سے 30جولائی تک ملک بھر میں سکل کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور جیتنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔








