افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 14 جون (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکی …
افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 14 جون (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدھ کو پشاور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت علاقے میں جاری اور مستقبل کے آپریشنز سمیت عارضی بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید نے سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر بارڈر مینجمنٹ کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے بلکہ پاک آرمی خفیہ معلومات پر کارروائی کےلئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔








