وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کاافطار ڈنر سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں ہمارا اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، اورہر حلقہ سے عمران خان کے امیدوار کی ضمانت کو ضبط کرادیں گے اور نواز شریف کا چراغ جلتا رہے گا، وزیراعظم نے ملک میں ترقی و خوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے وہ جاری و …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں ہمارا اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، اورہر حلقہ سے عمران خان کے امیدوار کی ضمانت کو ضبط کرادیں گے اور نواز شریف کا چراغ جلتا رہے گا، وزیراعظم نے ملک میں ترقی و خوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے وہ جاری و ساری رہے گا، قائداعظم پاکستان کو جدید پروگریسو پاکستان چاہتے تھے وزیراعظم محمد نواز شریف نے انکے ادھورے مشن پورا کیا ہے، وزیراعظم جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں اور انہوں نے قوم سے 2018ءمیں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے کا وعدہ کررکھا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ وہ بدھ کو یہاں پیر علی رضا بخاری کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علماءمشائخ اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، انہوں نے 1985ءمیں بطور وزیراعلیٰ پنجاب ترقی کا سفر شروع کیا، اس کے بعد عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے انہیں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا ۔ انہوں نے بطور وزیراعظم پورے ملک میں ترقی کا جال بچھایا۔ لاہور سے جو لوگ جی ٹی روڈ کے راستے 6 سے 7 گھنٹے میں سفرکرتے تھے وہ اب موٹروے کے ذریعے کم وقت میں سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو جب تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ ملی تو انہوں نے ایکسپریس وے، موٹروے، ہسپتال اور تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

Leave a Reply