29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کے لیے عالمی نیٹ ورک...

اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کے لیے عالمی نیٹ ورک "ووٹان” کا آغاز

- Advertisement -

نیویارک۔29اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے دہشت گردی کے متاثرین کی داد رسی کے لئےعالمی نیٹ ورک ’’ووٹان‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر ( یو این او سی ٹی ) نے دہشت گردی کے متاثرین کی تنظیموں کے عالمی نیٹ ورک ووٹان (ویکٹمز آف ٹیرورزم ایسوسی ایشنز نیٹ ورک ) کا آغاز کر دیا ہے۔یہ نئی پہل دنیا بھر کے دہشت گردی کے متاثرین اور ان کی نمائندہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے تاکہ متاثرین کے حقوق اور ضروریات کے لیے اجتماعی طور پر کام کیا جا سکے۔

یہ نیٹ ورک ستمبر 2022 میں منعقد ہونے والے پہلے اقوام متحدہ کے عالمی کانگریس برائے متاثرین دہشت گردی کے اہم نتائج میں سے ایک ہے۔یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے متاثرین، متاثرین کی تنظیموں اور سول سوسائٹی اداروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔اس اقدام کا مقصد ایک ایسا محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں متاثرین اور زندہ بچ جانے والے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں، اپنی ہمت اور مزاحمت کو مضبوط بنا سکیں، اور بطور وکیل، معلم اور امن کے داعی کردار ادا کر سکیں۔اس نیٹ ورک کے قیام میں اسپین کی مالی معاونت بھی شامل رہی ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے انڈر سیکریٹری جنرل، ولادیمیر ورونکوف نے دنیا بھر کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ناقابلِ تصور ذاتی سانحات کے باوجود، بہت سے متاثرین نے اپنی آواز بلند کی ہے اور یکجہتی اور رواداری کے طاقتور نمائندے بن کر سامنے آئے ہیں۔ورونکوف نے زور دیا کہ متاثرین کی فوری ضروریات اکثر نظر انداز ہو جاتی ہیں اور مالی وسائل کی کمی کا سامنا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر امداد فراہم کرنا اب بھی انتہائی ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں