29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سوا دو کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 80 گرام آئس برآمد کر لی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر حیات نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن زیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 269 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں