اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) آٰڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے ترجمان نے روزنامہ خبریں میں شائع ہونے والی اس خبر کی واشگاف الفاظ میں تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے قائم مقام آڈیٹر جنرل کی طرف سے سابق آڈیٹر جنرل رانا اسد …
آٰڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان کی سابق آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے فیصلہ سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تردید
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) آٰڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے ترجمان نے روزنامہ خبریں میں شائع ہونے والی اس خبر کی واشگاف الفاظ میں تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے قائم مقام آڈیٹر جنرل کی طرف سے سابق آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے فیصلہ کی شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے کہ قائم مقام آڈیٹر جنرل میرٹ پر پورا نہیں اترتے۔ ترجمان نے کہا کہ رپورٹر کو قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے متعلقہ خبر دینے سے پہلے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمہ سے رابطہ کر لینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایڈیٹر روزنامہ خبریں آئندہ آڈیٹر جنرل آفس سے متعلقہ رپورٹر کی خبر کو شائع کرنے سے پہلے خبر کی ساکھ اور اعتباریت کو یقینی بنانے کیلئے آڈیٹر جنرل آفس کا موقف لینا لازمی قرار دیں گے۔








