اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ذاتی طور پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ٰ) کے سامنے پیش ہو کر خوش آئند اوردوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں" نوازشریف میرافخر ہے"کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ …
مریم نواز کا ” نوازشریف میرافخر ہے”کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ،وزیر اعظم نے جے آئی ٹی ٰکے سامنے پیش ہو کر خوش آئند اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے،مریم نواز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ذاتی طور پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ٰ) کے سامنے پیش ہو کر خوش آئند اوردوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں” نوازشریف میرافخر ہے”کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن تاریخ رقم ہو رہی ہے اور خوش آئند مثال قائم ہو رہی ہے جس کی دوسروں کو تقلید کرنی چاہیے۔ مریم نواز نے تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وزیراعظم کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی روانگی سے قبل وہ خود، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور سینیٹر پرویز رشید موجود تھے۔ انہوںنے تصاویر کے ساتھ یہ کیپشن دیاکہ ” وزیراعظم جوڈیشل اکیڈمی کے لئے روانہ ہو گئے ، ان کے رفقاءکار نے انہیں رخصت کیا۔








