پاکستان پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے،داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں مضبوط ہو رہی ہیں،چین اور پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ڈرون حملوں پر …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے،داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں مضبوط ہو رہی ہیں،چین اور پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مسلہ صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،امریکہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان کا مسلہ اندرونی ہے جس کی وجہ سے داعش سمیت متعدد دہشت گرد تنظیمیں وہاں اپنے قدم جما رہی ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ملکوں کیلئے باعث تشویش ہے۔ان خطرات سے نمٹنے کیلئے خطے کے تمام ملکوں کی جانب سے مشترکہ تعاون اور کوششوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply