- Advertisement -
صادق آباد 30 اپریل (اے پی پی):صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان چوہدری محمد شہباز اورجنرل سیکرٹری ظہیر انور ملک کی قیادت میں ممبران نے وفد کی صورت میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوعرفان علی سموں سے ملاقات کی، وفد نے ڈی پی او کوضلع رحیم یارخان میں ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباددی اورممبران پریس کلب کی جانب سے ہرمثبت اقدام کے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
ملاقات میں صحافت، امن و امان اور عوامی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وفدمیں انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شوکت مہاندرہ، سابق صدور رائونعمان اسلم، عاصم صدیق، قیصرغفورچوہدری، فاروق احمدسندھو، نورمحمدسومرو، سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرشامل تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590138
- Advertisement -