33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسبی ،نیو بس اڈا سبی کو بنیادی سہولتوں کی فراھمی کے سلسلے...

سبی ،نیو بس اڈا سبی کو بنیادی سہولتوں کی فراھمی کے سلسلے میں اجلاس

- Advertisement -

سبی ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی او میونسپل کمیٹی سبی اسد چانڈیو اور ایس ڈی او اربن پلاننگ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نیو تعمیر شدہ مین بس اڈہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹک شاپس،ٹائر ورکشاپ ،ٹرانسپورٹ آفس ریستوران و دیگر سہولیات کے لیے ڈیمارکیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ مکمل رپورٹ بمعہ نقشہ مرتب کر کے جناب ڈپٹی کمشنر سبی کو بھجوائی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590153

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں