بھکر۔ 30 اپریل (اے پی پی):کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھکر میں سرکل وائز افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک عبدالستار کھچی ڈسٹرکٹ انچارج تعینات ،صدر سرکل کیلئے عبدالستار کھچی ، امیر سب انسپکٹر دریاخان سرکل میں انسپکٹر عمران یعقوب اور ایس آئی دانش تعینات ، جب کہ کلورکوٹ سرکل میں اشرف اعوان تعینات،منکیرہ سرکل میں انسپکٹر ظہیر احمد اور ضعیم مہدی بھڈوال تعینات کئے گئے۔
اس کے علاوہ ڈرائیورز، کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیلز سمیت متعلقہ تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔