30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںقتل مقدمے کا فیصلہ،مجرم کو پھانسی کی سزا ،10 لاکھ ہرجانہ ادا...

قتل مقدمے کا فیصلہ،مجرم کو پھانسی کی سزا ،10 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

- Advertisement -

ملتان۔ 30 اپریل (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے قتل مقدمے میں مجرم کو پھانسی کی سزا کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سانول خان نیازی کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا۔

مجرم سانول نیازی نے نو ستمبر 2023ء کو جھوک وینس کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر طیش میں آ کر اپنے سسر مقتول ریاض نیازی کو چھری سے گردن پر وار کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس تھانہ الپہ وقوعہ کا مقدمہ 1312/23 بجرم 302 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی۔پولیس تھانہ الپہ کے انسپکٹر خالد عباس نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر معزز عدالت نے مجرم کو پھانسی کی سزا مقتول کے ورٹاء کو اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں