30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کیلئے غیر ملکی سیمن کے استعمال...

غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کیلئے غیر ملکی سیمن کے استعمال کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام آر سی سی آئی بی ہال ضلع جھنگ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس کامقصد غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کیلئے غیر ملکی سیمن کے استعمال اورانفو ایپ اے ڈی آر ایس کی تنصیب و استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈائریکٹر آر سی سی آئی بی ڈاکٹر واجد ارشد خان نے کی جنہوں نے شرکا کو جدید ٹیکنالوجی اور مویشیوں کی بیماریوں کی بروقت نشاندہی کیلئے انفو ایپ اے ڈی آر ایس کے استعمال پر آگاہی فراہم کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر احسان علی اکبر اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر بلال انور نے تربیتی نشست کو ترتیب دیا۔ ورکشاپ میں ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک، سینئر ویٹرنری افسران، ویٹرنری افسران، ویٹرنری اسسٹنٹس، اے آئی ٹیزاور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر بلال انور نے منصوبے کی سرگرمیوں اور فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر ثناور علی ناصرنے انفو ایپ اے ڈی آر ایس کے استعمال اور متعدی بیماریوں کی بروقت رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کی حکمت عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔آخر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی جانوروں کی جینیاتی صلاحیت میں بہتری کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور اس ورکشاپ میں خاص طور پر غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کیلئے غیر ملکی سیمن کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی جو کہ مقامی مویشی پال حضرات کیلئے ایک سنہری موقع ہے اور بلاشبہ ایسے اقدامات کسان برادری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590262

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں