30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف...

امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا

- Advertisement -

واشنگٹن۔30اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابق سیاسی حریف کملا ہیرس کے شوہر ڈگ ایمہوف کو ہولوکاسٹ میموریل کونسل بورڈ سے برطرف کر دیا۔ العربیہ کے مطابق ایمہوف جو یہودی ہیں، نے منگل کو اپنی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے پوسٹ کیاکہ میں واضح کر دوں: ہولوکاسٹ کی یاد اور تعلیم پر کبھی بھی سیاست نہیں ہونی چاہیے، تاریخ کے ایک بدترین مظالم کو تقسیم پیدا کرنے والے مسئلے میں تبدیل کرنا خطرناک ہے ،

اور اس سے نازیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ساٹھ لاکھ یہودیوں کی یاد کی توہین ہوتی ہے جسے محفوظ رکھنے کے لیے یہ میوزیم بنایا گیا تھا۔نیویارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کردہ کئی دیگر سابق عہدیداروں میں بائیڈن کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رون کلین، داخلی پالیسی کی مشیر سوزن رائس اور سابق خاتونِ اول جل بائیڈن کے ایک معاون شامل ہیں۔

- Advertisement -

نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے صدارتی عملے کے دفتر نے منگل کو کونسل کے اراکین کو ایک ای میل بھیجی جس میں لکھا تھا کہ (صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے) آپ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امریکا کی ہولوکاسٹ میموریل کونسل کے رکن کی حیثیت سے آپ کا عہدہ فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔یہ کونسل 1980 میں کانگریس نے ہولوکاسٹ کی یاد میں ملک کی قیادت کے لیے قائم کی تھی اور 1993 میں ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کا آغاز کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں