اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی محنت اور نمایاں کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں کیونکہ …
وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی محنت اور نمایاں کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں کیونکہ سیمی فائنل میںکامیابی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔








