- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 30 اپریل (اے پی پی):لیہ پولیس کی لیڈی پولیس آفیس کی مؤثر تفتیش پر منشیات فروش مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔تھانہ چوک اعظم کے مقدمہ نمبر 1138/24 میں عدالت نے مجرم خرم شہزاد کو سزا سنا دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید الرحمن نے خرم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔م خرم شہزاد کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی تھی،
لیہ پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر لاریب نذر نے عدالت میں حقائق پر مبنی ٹھوس شواہد پیش کئے ۔ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خرم شہزاد کو منشیات فروش ثابت کیا گیا، ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے لیڈی سب انسپکٹر کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590393
- Advertisement -