اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے اہم مفاد میں ہے، پا کستان ہمسایہ ممالک کی خود مختاری ، علا قائی سا لمیت اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے افغانستان کے سفیر ڈ اکٹر حضر ت عمر زخیو ال سے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی افغانستان کے سفیر ڈ اکٹر حضر ت عمر زخیو ال سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے اہم مفاد میں ہے، پا کستان ہمسایہ ممالک کی خود مختاری ، علا قائی سا لمیت اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے افغانستان کے سفیر ڈ اکٹر حضر ت عمر زخیو ال سے گفتگو میں کیا جنہو ں نے جمعرات کو یہاں ان سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںملا قات کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پا کستان اور افغانستان کے درمیا ن مو جودہ دو طرفہ اور پا رلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی پارلیمانو ں کے درمیا ن رابطوں سے مو جودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبو ط بنا نے میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان اور افغانستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکا ر ہیں اور دونو ں ممالک مشترکہ حکمت عملی اور قریبی تعاون سے دہشتگردی اور انتہا پسندی پر قا بو پا سکتے ہیں ۔








