29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد ارشد نے پی ایچ ڈی...

گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد ارشد نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد ارشاد نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کراچی سے کامیابی کے ساتھ اپنا پی ایچ ڈی پروگرام مکمل کر لیا ہے۔یونیورسٹی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر ارشاد، شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں لیکچرر کی علاوہ یونیورسٹی کےاوریک کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر کے سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد عظیم قریشی کی نگرانی میں مکمل ہوا، جو پاکستان میں تعلیمی اداروں کے سیاق و سباق میں اخلاقی قیادت اور ادارہ جاتی احتساب جیسے اہم موضوعات پر بصیرت فراہم کرتا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد نے ڈاکٹر ارشاد کو ان کی اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے بھی ڈاکٹر ارشاد کی علمی کاوشوں اور کامیابی کو سراہا۔

- Advertisement -

وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ارشاد کی تحقیق تنظیمی قیادت کے حساس اور اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے اور یہ اعلیٰ تعلیم میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ یہ کارنامہ نہ صرف گوادر یونیورسٹی کی علمی قابلیت کا مظہر ہے بلکہ نوجوان اسکالرز کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں